بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ واشنگٹن پوسٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے جنگ کے ابتدائی دنوں میں، امریکی ٹھکانوں پر حملے کے لئے، ایلون مسک کے زیر ملکیت سیٹلائٹ انٹرنیٹ "اسٹار لنک" کی خدمات استعمال کی ہیں۔
اس اخبار نے مزید لکھا کہ ایلون مسک تہران کی جانب سے اس معاملے سے آگاہ ہونے کے بعد شدید برہم ہو گیا۔
اس اخبار کے دعوے کے مطابق، رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے امریکہ اور صہیونی رجیم کے ٹھکانوں پر جوابی کارروائیوں کے دوران اپنے حملوں کے انتظام یا انہیں آگے بڑھانے کے لئے اسٹار لنک کے بنیادی ڈھانچے کا استعمال کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسٹارلنک ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر استعمال ہؤا ہے اور ایلون مسک نے بھی اعتراف کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران امریکی افواج اور کچھ دہشت گرد ٹولوں نے وسیع پیمانے پر اسٹار لنک کا استعمال کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ